Uncategorizedاسلام آباد

بیافو گلیشئر پہ پھنسے روسی کوہ پیما کو پاک فوج نے بچالیا

پاک فوج نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے بیافو گلیشیئر کی چوٹی پر تین دن سے پھنسے روسی کوہ پیما کو بچا لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں نے گلگت بلتستان میں بیافو گلیشیئر کی لیٹوک چوٹی پر پھنسے روسی کوہ پیما کو بچالیا۔ روسی کوہ پیما لیٹوک ٹاپ پر 25 جولائی سے پھنسا ہوا تھا اور تین دن سے سپلائی بند تھی۔ چار دن میں سات کوششوں کے باوجود امدادی ٹیموں کو کوہ پیما تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی تھی۔ تاہم پھر آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے 20 ہزار 650 فٹ بلندی پر پھنسے کوہ پیما الیگزینڈر گوکوف کو تلاش کرلیا اور طبی امداد کی فراہمی کیلئے سی ایم ایچ اسکردو منتقل کر دیا گیا ہے۔ آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے خراب موسم میں اتنی بلندی پر یہ پہلا امدادی آپریشن تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close