اسلام آباد

8 آبدوزوں کے منصوبے پر کام جاری ہے، ایڈمرل ذکاء اللہ

اسلام آباد: پاک بحریہ کے سبکدوش سربراہ ایڈمرل (ر) محمد ذکاءاللہ نے اسلام آباد میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کا سربراہ بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، باہمت اور پرعزم افسروں کی قیادت میرے لیے باعث فخر ہے، پاکستان اللہ کا خاص انعام ہے، پاکستان بحریہ سے وابستگی ہماری خوش قسمتی ہے، میری زندگی کا حاصل یہ بہترین اور شاندار سروس رہی اور الحمداللہ پاک بحریہ دنیا کی بہترین بحریہ میں شامل ہے۔ ایڈمرل (ر) محمد ذکاءاللہ نے کہا کہ مجھے پاکستان کے دفاع کا موقع دیا، ہم اپنے دفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان کا دفاع ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے، مسلح افواج میں باہمی تعاون ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جس پرفخر ہے، خطے میں سیکیورٹی حالات پیچیدہ ہیں، ہم اپنے روایتی حریف کے دن بدن بڑھتے ہوئے جنگی سازوسامان سے لاعلم نہیں رکھ سکتے۔ ایڈمرل (ر) ذکااللہ نے خطاب میں کہا کہ ہم خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنا چاہتے ہیں، پاکستان کے چیلنجز ختم نہیں ہوئے، 8 نئی آبدوزوں کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ سی پیک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی خوشحالی کی ضمانت ہے، سی پیک کے پورے خطے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے، چین کے ساتھ فریگیٹ کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close