دنیا

لاہور سے سعودی عرب جانے والا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

لاہور: دنیا بھر سے عازمین حج حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں ،لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 2057 طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرانے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گیا.

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی سعودی عرب جانیوالی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی ،پرواز پی کے 2057لاہور ایئرپورٹ سے جدہ کے لئے 395 عازمین حج کو لے جا رہی تھی کہ ٹیک آف کے دوران انجن میں پرندے کے ٹکرانے کے بعد کپتان نے اچانک ایمرجنسی بریک لگائی تو دھماکے سے جہاز کے 4 ٹائر پھٹ گئے ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ٹیک آف کے وقت انجن میں خرابی پر اچانک بریک لگانے سے جہازکے ٹائرپھٹ گئے،جس کے بعد جہاز کو روک دیا گیا ۔بوئنگ777 کے انجن کی مرمت کیلئے کراچی سے5 انجینیرلاہور پہنچ گئے،طیارے کے تمام مسافر محفوظ ہیں اور انہیں لاو¿نج میں پہنچا دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close