دنیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نیپال کے ہم منصب شیر بہادر کے درمیان نیویارک میں ملاقات

نیویارک: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور نیپال کے وزیراعظم شیر بہادر کے درمیان نیو یارک میں ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں خصوصا تجارت اور سیاحت میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
شاہد خاقان عباسی نے نیپال میں حالیہ سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے متاثر ہونے والے افراد سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیپال کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مالی تعاون فراہم کر رہا ہے۔ نیپال کے وزیراعظم شیر بہادر نے پاکستان میں سارک سربراہ اجلاس کےانعقاد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک تنظیم کو موثر اور فعال بنانے کردار ادا کرتا رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close