خیبر پختونخواہ

ہم اس غیر جمہوری شخص کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کریں گے

مالاکنڈ: بزدل گالی دیتا ہے، بھاگتا ہے، عمران خان غیرت ہے تو مقابلہ کرو۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ قائد عوام نے پاکستان کی قسمت بدلی، شہید بے نظیر بھٹو نے عوام کی خدمت کی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم وقت کے ظالم کا مقابلہ کررہے ہیں، پہلے دن سے کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ کا مقابلہ کررہے ہیں، ہم اس غیر جمہوری شخص کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کریں گے، ہم کوئی غیر جمہوری طریقہ استعمال نہیں کریں گے، عمران خان اکثریت کھوچکے ہیں، عمران خان کی حکومت ختم ہوچکی ہے، عمران خان سابق وزیراعظم بن چکے ہیں۔

بلاول کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھٹو نے عوام کو ووٹ کا حق دلوایا تھا، عوام کی 3 نسلوں سے خدمت کررہے ہیں، قائد عوام نے یہاں پر ٹیکس فری زون قائم کیا، قائد عوام نے پاکستان کی قسمت بدلی، بشہید بی بی نے لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام شروع کیا تھا، شہید بے نظیر بھٹو نے عوام کی خدمت کی، شہید بی بی نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ خان تو عزت ، غیرت اور بہادر ہوتے ہیں، یہ تو بنی گالہ اور فنی گالہ کا خان ہے، میں گیٹ نمبر 4 کو نہیں کھٹکٹاؤں گا، میں کالا کوٹ پہن کر عدالت نہیں جاؤں گا، ہم ایمپائر کی انگلی کا جواب ووٹ کی انگلی سے دیں گے،عمران خان بزدل ہے مقابلے سے بھاگ رہے ہیں، ہمیں چوہے کہنے والے خود بھاگ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان غیرت ہے تو مقابلہ کرو، بزدل گالی دیتا ہے، بھاگتا ہے، آئین کہتا ہے کہ 14روز میں اجلاس بلانا ہوتا ہے، سیشن سے بھاگنے کیلئے یہ آئین توڑ بیٹھے ہیں، یہ اسپیکر کو آرٹیکل 6 میں پھنسا رہے ہیں، ان کی حکومت کو تین سال گزر چکے ہیں، لیکن ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close