Featuredخیبر پختونخواہ

ڈی آئی خان اور چترال کو آفت زدہ قرار دینے فیصلہ

پشاور : حکومت خیبرپختونخوا نے سیلاب سے متاثرہ ڈی آئی خان اور چترال کو آفت زدہ قرار دینے فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ محمودخان نے متعلقہ حکام کوضروری کارروائی عمل میں لانے اور متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ متاثرہ لوگوں کو کھانے پینے اور دیگر اشیا کی فراہمی کیلئےہنگامی اقدامات کئےجائیں متعلقہ ضلعی انتظامیہ ہرمتاثرہ تک رسائی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی ڈی آئی خان اور چترال کا دورہ کروں گا متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے خصوصی پیکج کااعلان کروں گا سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی ہے متاثرہ خاندانوں کے تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

محمود خان نے کہا کہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئےضلعی انتظامیہ کوضروری احکامات دیےگئےہیں مصیبت کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت متاثرین کےساتھ ہے متاثرین کوکسی صورت تنہانہیں چھوڑا جائےگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close