Featuredسندھ

آڈیو لیکس نے امریکی سازش کا ڈرامہ بے نقاب کیا

کراچی: عمران خان کے تمام نشستوں پر جیتنے کے امکانات نہیں ہیں، ایک سے زیادہ نشستیں جیتنے والا صرف ایک ہی نشست رکھ سکتا ہے

صوبائی وزیر سعید غنی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امید تھی وقت پر ہی انتخابات ہوں گے، پیپلز پارٹی کے امیدوارں کو کہا ہوا تھا الیکشن کی تیاری جاری رکھیں، الیکشن کمیشن نے کہہ دیا ضمنی اور بلدیاتی انتخابات وقت پر ہوں گے، 16 اکتوبر کو کراچی میں 2 قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے تمام نشستوں پر جیتنے کے امکانات نہیں ہیں، ایک سے زیادہ نشستیں جیتنے والا صرف ایک ہی نشست رکھ سکتا ہے، اگر ان نشستوں پر عمران خان جیت بھی جاتا ہے تو اسمبلی سے حلف نہیں لے گا، عمران خان پہلے سے ہی قومی اسمبلی کا رکن ہے، جن کے استعفے منظور ہوئے تھے الیکشن کمیشن نے نشستوں کو خالی قرار دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی اداروں اور آئین کا مذاق بنایا ہوا ہے، عوام سے اپیل ہے پی ڈی ایم کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں، عمران خان بدقسمتی سے اس ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں، عمران خان نے سائفر کے معاملے میں جو کیا وہ ملک دشمنی کے سوا کچھ نہیں، آڈیو لیکس نے امریکی سازش کا ڈرامہ بے نقاب کیا، اس وقت ملک کے لیے سب سے بڑا تھریٹ عمران خان ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close