اسلام آباد

مشرف لیگ نے پارٹی سربراہ کے احتساب کے لیے جے آئی ٹی کی تشکیل کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: آل پاکستان مسلم لیگ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔ ڈاکٹر امجد کہتے ہیں پرویز مشرف کو بغیر ثبوت کے نااہل قرار دیا گیا۔ سپریم کورٹ سابق صدر کے احتساب کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے۔ پرویز مشرف خود کو احتساب کے لیے پیش کریں گے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد نے پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کو سراہا اور عدالت عظمیٰ سے پرویز مشرف کے احتساب کے لیے بھی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی استدعا کی۔ ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے پرویز مشرف کو بغیر ثبوت کے نااہل قرار دیا۔ پرویز مشرف نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی ہے تو وہ جے آئی ٹی اسکی تحقیق کرلے۔

ڈاکٹر امجد نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے حالیہ بیان پر ردعمل میں راجہ فاروق حیدر پر غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ کہتے ہیں لیگی رہنماوں خصوصی طور پر سردار فاروق حیدر نے اداروں کو بے جا نشانہ بنایا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان سمیت لیگی وزاء بھارتی نواز لابی کو خوش کرنے میں مصروف ہیں۔ پریس کانفرنس میں انھوں نے پارٹی کی جانب سے نجی میڈیا گروپ جیو نیوز کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ادارہ اپنی بھارت نواز پالیسی ختم کرلے تو بائیکاٹ واپس لے لیں گے۔ ادارے اگر سیکیورٹی کی یقین دہانی کرا دیں تو وہ 12 اگست کو فیصل آباد جلسہ شرکت کے لیے آسکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close