Featuredاسلام آباد

پر امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن انتشار پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں : شیری رحمان

حقیقی آزادی کی آڑ میں ذاتی سیاسی جنگ لڑی جا رہی ہے

اسلام آباد : عمران خان کی سوچ اور سیاست غلام ہے، ڈیل نہ ملنے کی صورت میں انہوں نے شورٹ مارچ کا اعلان کیا۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ حقیقی آزادی کا مقصد ہے۔ مجھ سے ڈیل کرو اور مجھے اقتدار کی کسری پر بٹھاؤ ہے۔ ملک آزاد اور عوام با شعور ہیں، اس ملک میں اگر کچھ غلام ہے تو وہ عمران خان کی سوچ اور سیاست ہے۔

انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے، لیکن اسلام آباد میں انتشار پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی۔ ‏اب جب ملک اپنی درست سمت میں واپس جا رہا ہے۔ خارجہ تنہائی ختم ہو رہی تو عمران خان انتشار پھیلانے اور اسلام آباد کو یرغمال بنانے کیلئے آ رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی سینیٹر نے کہا کہ ان ہی کے رہنماء نے دعویٰ کیا ہے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں لاشیں گریں گی۔ کیا یہ لاشیں گرانے آ رہے ہیں؟ کیا عمران خان یہی چاہتے ہیں؟ ‏اگر درست ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان رات کے اندھیروں میں اداروں کے سربراہان سے ڈیل کے لئے پیر پکڑ رہے تھے اور دن میں ان کا گریبان۔ ڈیل نہ ملنے کی صورت میں انہوں نے شورٹ مارچ کا اعلان کیا۔ حقیقی آزادی کی آڑ میں ذاتی سیاسی جنگ لڑی جا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close