Featuredپنجاب

یہ جیل بھرو تحریک نہیں”جیل بچو تحریک” ہے، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پچھلے 9 ماہ سے ملک میں تماشا لگا ہوا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ پچھلے 9 ماہ سے ملک میں تماشا لگا ہوا ہے۔ ملک پر 4 سال نالائقوں اور نااہلوں نے حکمرانی کی، سرکاری خزانہ مخالفین کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا، اس کے باوجود ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، کرپشن نہ ملی تو ہیروئن کے کیسز بنائے گئے۔

عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمنٹ نے عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کو باہر پھینکا، سوال پوچھو تو کہتے ہیں یہ ملک کے خلاف سازش ہے، سازش کی کہانی پر 9 مہینے تک تماشے کیےگئے، یہ شخص جانتا ہے کہ سائفر کی کوئی کہانی نہیں تھی، یہ جانتا ہے امریکا نےکوئی سازش نہیں کی تھی، سازش امریکا سے ہوتے ہوئے محسن نقوی تک آگئی۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ عمران خان کسی ادارے اور عدالت میں پیش نہیں ہوتا، وہ توشہ خانہ کیس میں 2020 سے فرار ہے کیونکہ یہ چور ہے، آپ کو ادارے بلارہے ہیں اور آپ جیل بھرو تحریک چلا رہے ہیں، اس کے ساتھ ضمانتیں بھی کروا رہے ہیں۔

عمران خان کی اہلیہ سے متعلق مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس گھریلو خاتون نے سیاسی مخالفین کوغداری سے جوڑنے کا کہا، گھریلو خاتون توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچتی رہی، گھریلو خاتون کے جادو ٹونے نے ملک کو تباہ کیا، فرح خان گھریلو خاتون کی فرنٹ مین تھی، توشہ خانہ سے ہیروں کے ہار چوری کیے گئے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جیل بھرو تحریک ملک کے خلاف سازش کی تحریک ہے، یہ جیل بھرو تحریک نہیں،’’جیل بچو تحریک‘’ہے، عمران خان نے زمان پارک کو ضمانت پارک بنادیا، تمہارے بچے باہر ہیں تو لوگوں کے بچے جیل کیوں جائیں؟

وفاقی وزیر نے کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے ملک کو نقصان پہنچایا گیا، عمران خان کے پاس جواب نہیں توجیل بچو تحریک شروع کردی، جیل بھرو تحریک کی شروعات عمران خان کی گرفتاری سے ہونی چاہیے۔ جیل بھرو، جیل بچو تحریک اور ضمانت پارک بنا کر آپ بچ نہیں سکتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close