خیبر پختونخواہ

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کیخلاف صوبائی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں وزیر اعلٰی پرویز خٹک اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے خلاف قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔ یہ قرار داد رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے جمع کرائی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلٰی پرویز خٹک، پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، پیڈو کے سابق سربراہ اکبر ایوب بدعنوانی اور اقرباء پروری میں ملوث ہیں کیونکہ وزیر اعلٰی پرویز خٹک نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اسد عمر کی سفارش پر اکبر ایوب کو پیڈو کا سربراہ مقرر کیا۔ قرارداد میں احتساب کمیشن سے وزیر اعلٰی پرویزخٹک، اسد عمر اور اکبر ایوب کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close