خیبر پختونخواہ

اسلحہ کی بڑی کھیپ پنجاب منتقل کرنیکی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

کوہاٹ:  کوہاٹ پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ پنجاب منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ کوہاٹ پولیس کو انٹیلی جنس اطلاعات ملی تھیں کہ اسلحہ سے بھرا ایک ٹرک ایف آر سے پنجاب کی جانب روانہ ہے۔ کوہاٹ پولیس نے انڈس ہائی وے پر خصوصی چیک پوسٹ قائم کرکے ٹرکوں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا۔ اس دوران مذکورہ ٹرک کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ جس میں کلاشنکوف، پستول، کارتوس، بارودی مواد وغیرہ شامل تھا۔ پولیس نے ٹرک بمعہ اسلحہ قبضے میں لیکر دو ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتاری کے بعد انہیں تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close