اسلام آباد

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کا ثاقب نثار کیخلاف احتجاج

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سمیت منحرف پی ٹی آئی اراکین کی اکثریت بھی غیر حاضر ہے۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے جس کا دو نکاتی ایجنڈا ہے۔
ملک میں دہشت گردی کی وجہ سے امن وامان کی بگڑتی صورتحال، قومی اداروں کے احترام، خارجہ پالیسی ،معاشی صورتحال، موسمیاتی تبدیلی پر بحث جاری ہے۔
افواج پاکستان اور اس کی قیادت کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔
تحریک انصاف کے سینیٹرز نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ وہ شریک نہیں ہوئے۔ اپوزیشن لیڈر سمیت منحرف پی ٹی آئی اراکین کی اکثریت بھی مشترکہ اجلاس میں غیر حاضر ہے۔
حکومتی اتحادی جماعتوں کے اراکین نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف احتجاج کیا۔ گزشتہ روز مریم نواز کے خلاف ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو سامنے آنے پر یہ احتجاج کیا گیا۔

حکومتی اراکین نے ثاقب نثار مخالف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے ہیں جن پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف نعرے درج ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close