اسلام آباد

پارٹی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا موقف مسترد کردیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کا موقف مسترد کرتے ہوئے توہین عدالت کے معاملے کو پارٹی فنڈنگ کیس سے الگ کردیا۔ چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ اور عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،  الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کے دائرہ سماعت پر فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا موقف مسترد کرتے ہوئے توہین عدالت کے معاملے کو پارٹی فنڈنگ کیس سے الگ کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کا مکمل اختیار ہے جبکہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت الگ کریں گے۔ الیکشن کمیشن کی عمران خان کو جواب جمع کرانے کی آخری مہلت دیتے ہوئے عمران خان کے خلاف توہین عدالت اور پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close