پنجاب

گورنر پنجاب کی ریئر ایڈمرل محمد امجد سے ملاقات

گورنر ہاو¿س سے جاری بیان کے مطابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے بدھ کے روز ریئر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم قومی امور اور صوبے کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک سے انتہا پسندی کا خاتمہ، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی بیخ کنی حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہاکہ ضرب عضب آپریشن نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور آج ہم پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ملک میں زندگی گزار رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی وعسکری قیادت اور تمام ادارے دہشت گردی سمیت تمام چیلنجز سے نبردآزما ہونے کیلئے متفق ہیں، جو ایک خوش آئند پہلو ہے، وطن کی سلامتی ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، ملک کو غیر مستحکم کرنے والے عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دفاعی اعتبار سے مضبوط ترین ملک ہے، امن و امان کو قائم رکھنا اور عوام کی جان و مال کی حفاظت موجودہ حکومت کے منشور کا بنیادی نقطہ ہے، ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملک میں معاشی انقلاب برپا کرنے میں سنگِ میل ثابت ہو گا۔

ریئر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ ملک کو درپیش موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو مل کر چلنا ہو گا، انہوں نے کہا ملک کی سلامتی اور امن کے لئے فوج، پولیس اور دیگر اداروں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close