پنجاب

لیگی رہنما چوہدری عبدالغفور بھی (ن) لیگ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری عبدالغفور میو نے کہا ہے کہ پاکستان کسی شریف خاندان کی ملکیت نہیں مودی کے یار کو میری پوری برادری اور قوم روکے گی۔زعیم قادری کے بعد (ن) لیگ کے خلاف اب ایک اور لیگی رہنما اٹھ کھڑے ہوئے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما عبدالغفور میو نے پارٹی قیادت بالخصوص میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کونسی جمہوریت ہے جس میں اداروں کو برباد کرنے کی بات کی جائے میں ایسی قیادت کے ساتھ کھڑا نہیں ہوسکتا جو اداروں کو کمزور کرنے کی بات کرے۔چوہدری غفور نے کہا کہ جو ادارے آپ کو محفوظ کرتے ہیں ہمیں ان کا احترام کرنا چاہیے، گجرات میں مسلمانوں کو شہید کرنے والے قصائی نریندر مودی سے یاری لگانے والا امت مسلمہ کا غدار ہے۔ابق وزیر جیل خانہ جات نے کہا کہ ملک میں بیورو کریسی کا راج ہے، میں کنٹرولڈ جمہوریت کے خلاف ہوں شریف خاندان نے پاکستان اور اس کے اداروں کے ساتھ ظلم کیا ہے کوئی بھی کرپٹ اور کرمنل قیادت ملک کی تقدیر نہیں بدل سکتی، میں مسلم لیگ ن اس وقت چھوڑنا چاہتا تھا جب ماڈل ٹاون میں حاملہ خاتون کو گولیاں ماری گئیں تاہم اس کے بعد بھی متعدد مواقع پر پارٹی کے اندر رہتے ہوئے پالیسیوں اور فیصلوں پر اختلاف کرتے ہوئے اپنا نقطہ نظر پیش کیا اور اداروں کے خلاف بات کرنے پر احتجاج بھی کیا۔چوہدری غفور کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ میں ٹکٹیں بکتی ہیں مجھے سب پتا ہے کون سا ٹکٹ کتنے میں بکا اور کس نے گورنر بننے کے لیے کتنے پیسے دیے، ٹکٹوں کی خرید و فروخت ہوئی اور گونگوں بہروں کو ٹکٹوں سے نوازا گیا، کیا ماروی میمن ، دانیال عزیز اور طلال چوہدری مشرف دور میں آپ کے ساتھ تھے؟ میں ایسی قیادت کے ساتھ کھڑا نہیں ہو سکتا جو ملکی اداروں کے خلاف سازش کرتی ہے میں نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف انتخابی مہم شروع کردی ہے اور ان کے خلاف لڑتا رہوں گا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close