پنجاب

پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ذیادہ تر شہروںمیں بجلی بند

مین ٹرانسمیشن لائن ٹوٹ گئی، منگلا اور چشمہ پاور پلانٹ ٹرپ کر گئے۔
مظفر گڑھ کے قریب مین ٹرانسمیشن لائن ٹوٹ گئی اور دباو¿ بڑھنے پر منگلا اور چشمہ پاور پلانٹ ٹرپ کر گئے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بجلی بند۔
لاہور: بجلی کا بریک ڈاو¿ن مظفر گڑھ کے قریب مین ٹرانسمیشن لائن ٹوٹنے کی وجہ سے اور دباو¿ بڑھنے پر منگلا اور چشمہ پاور پلانٹ ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بجلی بند ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق خرابی دور کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تکنیکی خرابی کے باعث کے پی کے کے بھی اکثر علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اچانک بریک ڈاو¿ن میں تخریب کاری کے عنصر کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے تاہم شدید دھند کے باعث ٹرانسمشن سسٹم میں خرابی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خرابی دور ہونے میں دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد اور لاہور ائیر پورٹ پر امیگریشن کاو¿نٹر پر رش لگ گیا۔ لاہور کورٹ میں بھی کام متاثر ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close