اسلام آباد

لندن فلیٹس کیسے خریدے،وزیراعظم نے وجہ بتا دی

اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے لندن میں خریدے گئے مہنگے ترین فلیٹس خریدنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جدہ اور دبئی کی فیکٹریوں کی خروخت سے حاصل کردہ رقم سے لندن میں فلیٹس خریدے۔

قومی اسمبلی میں اہم پالیسی بیان اور پاناما لیکس میں نام آنے پر وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے مخالفین کی جانب سے لندن فلیٹس سے متعلق اہم راز فاش کردیا۔ کئی عرصے سے الجھی اس پہلی پر سلجھاتے ہوئے وزیراعظم نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بتا ہی دیا کہ لندن کے مہنگے ترین علاقے میں اتنے مہنگے فلیٹس کیسے خریدے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے 23 سالوں میں تقریباً 10 ارب ٹیکس اور محصولات ادا کیے، جب کہ ذاتی طور پر 3 کروڑ اور 60 لاکھ روپے ٹیکس ادا کیے۔ لندن میں خریدے گئے فلیٹس کیلئے ایک روپیہ پاکستان سے نہیں گیا، بلکہ لندن فلیٹس دبئی اور جدہ کی اسٹیل مل بیچ کر خریدے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب یہ معاملہ یوں نہیں ختم ہوگا، اب سب کا احتساب ہوگا، ان کا بھی جنہوں نے قرضے معاف کرائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close