دنیا

امریکہ نےنیو کلیئرسپلائرز گروپ کی ممبرشپ کے لیےبھارت کواہل قرار دےدیا

امریکہ نے نیوکلیئرسپلائرز گروپ کے لیے بھارت کو ممبر شپ کا اہل قراردے دیا،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا.

امریکہ نے نیوکلیئرسپلائرز گروپ کے لیے بھارت کو ممبر شپ کا اہل قراردے دیا،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور شدت پسندوں کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا.

تفصیلات کے مطابق نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر کاواشنگٹن میں نیوز بریفنگ میں کہنا تھا کہ صدر اوباما کے مطابق بھارت نیو کلئیر سپلائر گروپ کا ممبر بننے کی اہلیت رکھتا ہے.

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا نیو کلئیر سپلائر گروپ کا اجلاس آئندہ ماہ ہوگا.

مارک ٹونر کا کہنا تھا بھارت کو نیو کلئیر سپلائر گروپ کی ممبر شپ دینے سے خطے میں جوہری ہتیاروں کا مقابلہ نہیں ہوگا.

نیو کلیئر سپلائر گروپ کی ممبر شپ سول مقاصد کے لیے ہے،پاکستان سمیت کوئی بھی ملک این ایس جی کی ممبر شپ کے لیے درخواست دے سکتا ہے.

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے نیو سپلائر گروپ کی ممبرشپ پر چین کا کہناتھا کہ اگر بھارت کو ممبر بنے گا تو پاکستان کو بھی بنانا چاہیے ورنا دونوں ممالک سے کسی کو بھی ممبر شپ نہ دی جائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close