کھیل و ثقافت

عمران خان نے ویرات کوہلی کو سچن ٹنڈولکرسے بڑا بیٹسمین قراردے دیا

اسلام آباد: قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے ویرات کوہلی کو سچن ٹندولکر سے بھی برا کھلاڑی قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کودیئے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ مختلف ادوار سے گزری ہے اور ہر دور میں بڑے کھلاڑی نکلے ہیں،  80 کی دہائی میں ویون رچرڈز جیسے مایہ نازکھلاڑی آئے، اس کے بعد برائن لارا اورسچن ٹنڈولکرنے اپنے کھیل سے کرکٹ کے میدان میں اپنی دھاک بٹھائی اور اب ویرات کوہلی بہترین کھلاڑی ہے۔

ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کوہلی تیکنک کے اعتبار سے بہت مضبوط کھلاڑی ہے جو دونوں قدموں کا بھرپور استعمال کرتا ہے اور میدان کے چاروں طرف اسٹروکس کھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ دباؤ کی حالت میں بھی اس کی کارکردگی اچھی ہوتی ہے یہ تمام باتیں سچن ٹنڈولکر میں نہیں، وہ دباؤ برداشت نہیں کرپاتے تھے اس لئے وہ سمجھتے ہیں کہ کوہلی ٹنڈولکر سے بڑا کھلاڑی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close