سندھ

وزیر بلدیات سندھ سے بجلی ہاتھ کرگئی، سعید غنی نے اجلاس بلایا تو بتی گل ہوگئی

کراچی: سوک سینٹر کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس لوڈشیڈنگ سے متاثر ہوگیا، وزیر بلدیات سندھ کی زیرصدارت اجلاس شروع ہوا تو بجلی چلی گئی۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیرصدارت اجلاس کی بیٹھک ہوئی تو بجلی چلی گئی، ایک گھنٹے بعد بجلی بحال ہوئی تو اجلاس دوبارہ شروع ہوا۔ سندھ بھر میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف ہونیوالے آپریشن کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

سعید غنی نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے شکایتی سیل کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کو کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close