انٹرٹینمنٹ

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ کے گھر نئے مہمان کی آمد

ممبئی: بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈرامے ’بھابھی گھر پر ہیں‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ کے گھر 14 جنوری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی، انہوں نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصویر شیئر کی۔ ثمیہ ٹنڈن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’خوشیوں کا ایک گلدستہ‘ مجھے مل گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اور معروف بینکر سورب ڈیویندر کی 2016 دسمبر میں شادی ہوئی تھی، گزشتہ برس انہوں نے بیٹے کی متوقع آمد کے حوالے سے خوشخبری بھی انسٹاگرام پر ہی شیئر کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close