انٹرٹینمنٹ

ماڈل اقراء عزیز کا تنقید کرنے والوں کو ایسا کرارا جواب کہ سب دنگ رہ گئے

کراچی: نامور ٹی وی اداکارہ و ماڈل اقراء عزیز نے ان پر اور یاسر حسین پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے کام سے کام رکھیں اور رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کے دوران یاسر حسین کی جانب سے اقراءعزیز کو شادی کی پیشکش کرنے کے انداز کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ صارفین کاخیال ہے کہ کسی کو شادی کی پیشکش کرنے میں کوئی برائی نہیں لیکن جو انداز یاسر حسین نے اختیار کیا وہ صحیح نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایوارڈ شو میں یاسر حسین نے اقراء عزیز کو پروپوز کردیا

اس واقعے کے تقریباً چار دن بعد اقرا عزیز نے منگنی کی انگوٹھی کی تصویر شیئرکراتے ہوئے  تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے میری یہ خوشی اتنی بڑی ہے کہ مجھے صرف اچھی باتیں اور دعائیں سنائی دے رہی ہیں۔ یاسر حسین نے پوری دنیا کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کیا جس کے لیے بہت ہمت چاہیئے ہوتی ہے اور میں بہت خوش ہوں۔

اقرا نے مزید کہا اگر لڑکی شادی کی پیشکش کرتے وقت روتی نہیں بلکہ اس خوشی کے لمحے کو ہنس کر انجوائے کرتی ہے تو یہ نہیں کہتے کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، رنگ میں بھنگ نہ ڈالیں اوراپنی خوشی کا انتظار کریں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شوبزفنکاروں نے بھی یاسر حسین کو تنقید کا نشانہ بنایاتھا جب کہ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ان دونوں نے یہ ڈراما میڈیا پرشہرت حاصل کرنے کے لیے کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close