Featuredپاکستان

بغیرپائلٹ فضائی نظام کی پالیسی کا ڈرافٹ ایوی ایشن ڈویژن نے تیار کرلیا،غلام سرور

اسلام آباد : وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بغیر پائلٹ طیاروں کے استعمال اور تیاری پر قانونی ضابطہ بنانے کی پالیسی کا اجرا کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان نے کہا ہے کہ بغیر پائلٹ طیاروں کا نظام ہوا بازی کے نظام میں ایک نیا جزو ہے، بغیر پائلٹ فضائی نظام کی پالیسی کا ڈرافٹ ایوی ایشن ڈویژن نے تیار کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر پائلٹ طیاروں کے استعمال اور تیاری پر قانونی ضابطہ بنانے کی پالیسی کا اجرا کیا جارہا ہے، مسودہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو رائے، تجاویز کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مشاورت کے بعد مسودہ موزوں فورم پر منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی میں ان مینڈائیر کرافٹ (یواےایس) کے استعمال کا احاطہ کیا گیا ہے، پالیسی کی تشکیل سے مقامی صنعت میں نئے منصوبوں کا آغاز ہوگا۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ عام لوگوں اور بزنس کمیونٹی کےلئے کارکردگی بہتر بنانے کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close