Featuredکھیل و ثقافت

پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی کراچی کنگز کے نام

کراچی : کراچی کنگز پہلی بار پی ایس ایل چیمپئن بن گیا۔

بابراعظم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 5کے فائنل میچ میںلاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پی ایس ایل فائیو کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے وقاص مقصود ،ارشاد اقبال اور عمید اصف نے 2,2وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں کراچی کنگز نے بابراعظم کی شاندار نصف سنچری کی بدولت لاہور قلندرز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور بابراعظم نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم شرجیل تیسرے اوور میں 13 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ بابراعظم نے الیکس ہیلز کے ساتھ اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا تاہم 49 کے مجموعی اسکور پر الیکس بھی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

جس کے بعد چیڈوک والٹن اور بابراعظم کے درمیان 50 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی۔ اس دوران بابراعظم نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف وکٹ روکے رکھی بلکہ اسکور بورڈ کو بھی آگے بڑھایا۔

بابراعظم نے 39 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جس میں 6 چوکے شامل تھے جب کہ والٹن نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ افتخار احمد صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ بابراعظم نے 65 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف، دلبر حسین نے 2،2 اور سمت پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close