انٹرٹینمنٹ

ارطغرل غازی کے کردار بامسی بے کا انتقال، مداح غم میں مبتلا ہوگئے

استنبول : معروف ترکش سیریز ارطغرل غازی سے آغاز کرنے والے بامسی بے کا کردار کورلش عثمان میں اپنے اختتام کو پہنچا، گزشتہ شب سیریز کے دوسرے سیزن کی 60 ویں قسط نشر کی گئی جس میں بامسی بے کا انتقال ہوگیا۔

 

 

 

 

ناظرین پر اپنا سحر طاری کرنے والی سیریز میں ارطغرل کے وفادار ساتھی کی موت نے پاکستانیوں کو غم سے نڈھال کردیا جس کے بعدٹوئٹر پر اب تک بامسی بے کے ہیش ٹیگ میں 13 ہزار سے زائد ٹوئٹ کیے جاچکے ہیں۔ایک صارف نے موت کے سین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا اور لکھا کہ 7 سال بعد یہ واقعی چلے گئے۔

https://twitter.com/Real_hassanch/status/1397681454587551744?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1397681454587551744%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F27-May-2021%2F1294480

 

الشبہ بنتِ عثمان نامی صارف کا کہنا تھا کہ بامسی بے کا کردار ایک وفادار دوست، عقلمند شخص، ایک سچا غازی اور ہر لحاظ سے مکمل مرد ہونے کی اعلیٰ مثال تھی، بامسی بے کا سفر اختتام کو پہنچا لیکن لوگ اب تک انہیں کھونے کیلئے تیار نہیں تھے۔

 

 

ایک صارف نے کہا آج رات ہم سب سے بہترین اور مثالی کردار کو الوداع کہتے ہیں جب کہ دیگر صارفین نے بھی اس کردار کے ختم ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

 

https://twitter.com/osbxls/status/1397578928341065733?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1397578928341065733%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F27-May-2021%2F1294480

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close