انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سونیا حسین نے مداحوں سے شادی کی تاریخ شیئر کردی

سیشن کے دوران مداحوں نے اداکارہ سے مختلف سوالات کیے اور اسی دوران ایک مداح کی جانب سے ان کی شادی سے متعلق سوال کیا گیا کہ آپ شادی کب کرو گی؟

اس سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ جنوری 2023 میں شادی کریں گی۔
مداح نے سونیا حسین سے ان کے شوہر سے متعلق سوال کیاکہ آپ جس سے شادی کرو گی آیا وہ بھی شوبز انڈسٹری سے ہوگا؟

سوال کے جواب میں اداکارہ نے’ خدا نہ کرے‘ لکھ کر انکشاف کیا کہ مستقبل میں ان کے شوہر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہوگا۔

یہ بھی پر ھیں: شادی کے خوبصورت 15 سال ہم نے بہترین انداز میں گزارے

سونیا حسین اس سے قبل 2014 میں فٹنس ٹرینر واصف محمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکی ہیں تاہم نکاح کے چند سال بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close