انٹرٹینمنٹ

ہانیہ عامر کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ، اداکارہ تنقید کا شکار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ہے۔

 

 

 

سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں تنقید کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

اداکارہ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کوئی گانا گنگنا رہی ہیں اور ان کے ساتھ دو لڑکے بھی موجود ہیں۔

 

نا مناسب طریقے سے لیٹ کے گانے پرہانیہ عامر کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

ہانیہ عامر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ اداکارہ لائٹر سے اپنی دوست کے ساتھ ایک گیم کھیلنے میں مصروف تھیں۔

ویڈیو کے اختتام میں اداکارہ ہانیہ یہ کہتی دکھائی دے رہی تھیں کہ وہ یہ گیم جیت چکی ہیں۔

 

ہانیہ نے پوسٹ کی گئی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا تھا کہ کبھی چکر لگائیں ہمارے گھر میں ، ہمارے گھر میں بڑی رونق ہیں۔

 

انسٹاگرام صارفین کی جانب سے ہانیہ سے سوال کیا جا رہا ہے کہ گھر کا پتہ تو بتائیں۔

 

واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر اکثر تنقید کا شکار رہتی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close