Featuredکشمیر

الیکشن جیت کر آزاد کشمیر کی قسمت بدل دیں گے

باغ: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ الیکشن شفاف ہوں تو باغ کی تینوں سیٹیں پیپلز پارٹی کی ہوں گی، الیکشن شفاف ہوا تو جیالے منتخب ہوں گے۔

 
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا باغ آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 25 جولائی کا دن آزاد کشمیر کے عوام کے لیے امتحان ہے، الیکشن شفاف ہوں تو باغ کی تینوں سیٹیں پیپلز پارٹی کی ہوں گی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان اور مریم نواز جلسہ کرکے چلے جاتے ہیں، الیکشن جیت کر باغ آزاد کشمیرکی قسمت بدل دیں گے۔ ہمارا کشمیریوں سے ووٹ نہیں قربانیوں کا رشتہ ہے، باغ کے جیالوں نے سانحہ کارساز میں شہادتیں دیں، الیکشن شفاف ہوا تو جیالے منتخب ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے لیے آواز اٹھائی ہے، جب کٹھ پتلی بات کرتا ہے تو لوگ مذاق اڑاتے ہیں۔
 
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ شہید بھٹو کی تقریریں اور باتیں کشمیر کے عوام کے لیے تھیں، شہید بھٹو کی باتیں آج بھی بچے بچے کو یاد ہیں۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close