کھیل و ثقافت

بنگلہ دیش کی وکٹ پر پاکستانی شاہین بھارت کو ہرا نے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں:عاقب جاوید

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)نوے کی دہائی کے سب سے تیز اور بھارتی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے  والے سابق پاکستانی فاسٹ باﺅلر اور یو اے ای کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی وکٹ پر پاکستانی شاہین بھارت کو ہرا نے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں،بھارتی باﺅلنگ اٹیک کمزور ہہونے  کی وجہ سے پاکستان جیت کا حق دار ہے ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی سٹار عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ایشیا کی سب سے مضبوط ٹیم ہے اور اس بار اسے جیتنا ہی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس 4بہترین فاسٹ باﺅلرز کے ساتھ شاندار باﺅلنگ اٹیک موجود ہے، محمد سمیع تیز گیند کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو طویل القامت محمد عرفان اپنی گیندوں سے بھارتی بلے بازوں کو پریشان کر سکتے ہیں جبکہ وہاب ریاض اور محمد عامر کو سب سے الگ اور منفرد  باﺅلر بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان بہتر الیون کے ساتھ میدان میں اترا گھاس والی پچ پر پاکستانی باﺅلنگ اٹیک کے سامنے بھارتی بلے باز بے بس ہو جائیں گے ۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ بھارتی باﺅلرز کے پاس سپیڈ کی کمی جبکہ پاکستانی فاسٹ باﺅلرز مسلسل 145کی سپیڈ سے گیند کر سکتے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close