Featuredاسلام آباد

مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی میں اضافہ، مجموعی شرح 20.08 فیصد پر پہنچ گئی

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، ملک میں مہنگائی 0.08 فیصد مزید بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 20.08 فیصد پر پہنچ گئی ہے، سب سے زیادہ کم آمدن والے طبقے کیلئے مہنگائی 21.38 فیصد ہوگئی جبکہ ایک ہفتے میں 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق آلو کی فی کلو قیمت میں اوسط 2روپے 17 پیسے کا اضافہ ہوا، چینی کی فی کلو اوسط قیمت میں 62 پیسے کا اضافہ ہوا، دال مسور کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 23 پیسے اضافہ ہوا، دال مونگ ایک روپے 76 پیسے، دال ماش 3 روپے 82 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے دال چنا 2 روپے 30 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، جلانے والی لکڑی کی اوسط فی من قیمت میں 6 روپے 49پیسے اضافہ ہوا، جلانے والی لکڑی کی اسط فی من قیمت 795 روپے 63 پیسے ہوگئی، بیف ایک روپے 96 پیسے، مٹن 8 روپے 16 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں اوسط 8 روپے 96 پیسے اضافہ ہوا، ماچس، لہسن، تازہ دودھ، دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ایک ہفتے میں 7 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 8 پیسے کی کمی ہوئی، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 23 روپے 35 پیسے کی کمی ہوئی۔

انڈوں کی فی درجن قیمت میں 4 روپے 19 پیسے کمی آئی ہے، آٹا، چاول، سرخ مرچ کی قیمتوں میں بھی کمی آئی، حالیہ ہفتے 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close