Featuredسندھ

کراچی، سی ٹی ڈی نے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا

انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کراچی میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران 2 مبینہ دہشتگردوں گرفتار کیا گیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ تنظیم کا سلیپر سیل چلارہے تھے۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان کراچی سے روہڑی جانے والی زائرین کی ٹرین کونشانہ بنانا چاہتے تھے۔

حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضےسے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close