Featuredپنجاب

بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا 2 ستمبر کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

لاہور: کراچی سے چترال تک ظالمانہ فیصلے کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلیں گے

بجلی کے بلوں اور مہنگائی کے خلاف امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 2 ستمبر بروز ہفتہ کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کراچی سے چترال تک ظالمانہ فیصلے کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلیں گے، فیصلے برداشت اور ہضم کرنے کے قابل نہیں۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں مرکزی لیڈر شپ اور صوبائی امراء شریک ہوں گے۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، مہنگائی کے خلاف جاری تحریک میں مزید تیزی اور شیڈول پر مشاورت ہوئی۔ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے پر اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے پر بھی غور کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close