بلاگ

جانوروں کے تحفظ کی قومی تنظیم کا کتوں کی لڑائی کی تشہیری مہم کا نوٹس

جنوبی افریقہ کی جانوروں کے تحفظ کی قومی تنظیم نے کتوں کی لڑائی کی تشہیری مہم کا نوٹس لے لیا ہے،کتوں کی لڑائی کی ایڈورٹائزمنٹ ایک ویب سائٹ پر کی گئی ہے جبکہ ایک گاڑی پر بہت بڑے سائن بورڈ لگا کر اس کی تشہیری مہم جوہانسبرگ کی گلیوں بازاروں میں بھی کی گئی ہے،جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے،”فائٹ نائٹ “کے عنوان سے کتوں کی لڑائی کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تشہیر کی جا رہی ہے،قومی تنظیم کی ترجمان کا کہنا ہے کہ جنرل پبلک میں اس طرح کی لڑائیوں کے لوگوں پر خوفناک اثرات مرتب ہو تے ہیں، کتوں کی لڑائی کسی بھی شکل میں منظور نہیں ہے اور اس کو سختی کے ساتھ روک دیا جائے گا،کسی کو یہ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یہ کام غیر قانونی ہے اور اس میں حصہ لینے والے تمام لوگ غیر قانونی کام میں ملوث ہیں قانون کے مطابق ان کی پکڑ ہو گی،اس خونی کھیل پر لوگ بہت پیسہ خرچ کرتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close