تجارت

فلائی دبئی نے پاکستانیوں کے لئے انتہائی شاندار آفر متعارف کروادی، کرائے اتنے کم کردئیے کہ یقین نہ آئے

دبئی سٹی : فضائی سفر کی بہترین خدمات کم خرچ میں فراہم کرنے کے لئے خصوصی شہرت رکھنے والی ائیرلائن ”فلائی دبئی“ نے اب پاکستانی مسافروں کے لئے 50 فیصد رعایتی کرائے کی حیرت انگیز پیشکش متعارف کردی ہے۔ یہ پیشکش متعدد پاکستانی شہروں سے دنیا بھر کے درجنوں شہروں کو جانے والی پروازوں کے لئے فراہم کی گئی ہے۔ 
ائیرلائن کا کہنا ہے کہ پیشکش کا اطلاق اکانومی اور بزنس کلاس دونوں پر ہوگا ۔ 50فیصد رعایتی کرائے سے مستفید ہونے کے لئے 14مارچ نصف شب تک بکنگ کروانا ضروری ہے، جبکہ سفر کا دورانیہ 10 مارچ 2016ءسے 25 مارچ 2017ءتک ہوسکتا ہے۔ 
فیصل آباد، کراچی، ملتان، کوئٹہ اور سیالکوٹ سے مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیا، افریقہ اور یورپ کے درجنوں شہروں کو جانے والے مسافر اس پیشکش سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ پیشکش کی مزید تفصیلات، تمام منازل کے لئے اکانومی اور بزنس کلاس کے کرایوں کی تفصیلات، اور بکنگ کے لئے آپ ائیرلائن کی ویب سائٹ وزٹ کر سکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close