More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredتجارت

ٹیکس کے پیسے کو ایمانداری سے خرچ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیر خزانہ اسد عمر

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آڈٹ کے ادارے کا مضبوط ہونا معاشی ترقی اور استحکام کے لئے ضروری ہے‘ ہم چین کے آڈٹ نظام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں‘ سرکاری فنڈز شفاف اور دانشمندانہ طریقے سے خرچ کرنا ہماری ذمہ داری ہے‘ وفاقی حکومت اداروں کو مضبوط کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

پاک چین پبلک آڈٹ کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آڈٹ کے ادارے کا مضبوط ہونا معاشی ترقی اور استحکام کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ آڈٹ کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے ٗچین کے آڈٹ نظام نے کرپشن کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہم چین کے آڈٹ نظام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ٗسرکاری فنڈز شفاف اور دانشمندانہ طریقے سے خرچ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہاکہ آڈٹ کا محکمہ فنڈز کے شفاف طریقے سے استعمال کے حوالے سے کردار ادا کرے۔ آڈٹ نظام کی بہتری کے لئے محکمہ اپنی بھرپور صلاحیت بروئے کار لائے۔ وفاقی حکومت اداروں کو مضبوط کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے پیسے کو ایمانداری سے خرچ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ سرکاری فنڈز شفاف اور دانشمندانہ طریقے سے خرچ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے