تجارتسندھ

 بجلی کا بل ادا کریں گے مگر سیلز ٹیکس ادا نہیں کریں گے

 بجلی کا بل ادا کریں گے مگر سیلز ٹیکس ادا نہیں کریں گے

ملک بھر کے تاجروں نے بجلی کے بلوں پر 3 سے 20 ہزار تک سیلز ٹیکس کا نفاذ مسترد کردیا۔

صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں پر 3 تا 20 ہزار سیلز ٹیکس کا نفاذ کسی صورت قبول نہیں کریں گے، چھوٹے بڑے کاروبار کی تفریق کے بغیر سب کے لیے فکس سیلز ٹیکس کا نفاذ کیوں کیا گیا؟

صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے کہا کہ سب میٹروں پر سیلز ٹیکس کا نفاذ درحقیقت غنڈا ٹیکس کا نفاذ ہے، بجلی کی ناقابلِ برداشت قیمت لوڈ شیڈنگ کے عذاب کے بعد اب نئے سیلز ٹیکس کا نفاذ تاجروں کا معاشی قتل ہے۔

کاشف چوہدری نے کہا کہ بجلی کا بل ادا کریں گے مگر سیلز ٹیکس ادا نہیں کریں گے، اگر کسی تاجر کی بجلی کاٹی گئی تو الیکٹرک کمپنیوں کے دفاتر کا گھیراؤ کریں گے۔

صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے مزید کہا کہ اگر یہ ٹیکس واپس نہیں لیا تو ٹیکس ادائیگی روکنے سمیت بجلی کے بل جمع نہ کروانے کا فیصلہ کریں گے، حکومت کے غلط فیصلوں کے خلاف ملک گیر شٹر ڈاؤن کا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close