Featuredسندھ

سندھ میں سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم

سندھ میں تمام سرکاری محکموں میں بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں سندھ کابینہ نے تمام محکموں میں بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر قانون کو ہدایت کی کہ عدالتوں میں بھرتیوں پرپابندی کوختم کروائیں، دوسری جانب سندھ کابینہ نے لاڑکانہ یونیورسٹی کےلیے 400 ملین روپے کی منظوری دے دی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی ڈونرایجنسیز کے تعاون سے 100 ملین ڈالرکے پراجیکٹس شروع کیے۔ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کی مجموعی لاگت کا40 فیصد ورلڈ بینک اداکرے گی۔ 40 فیصد اے آئی آئی بی اور20 فیصد سندھ حکومت ادا کرے گی۔ سندھ حکومت نےاپنےحصےکے646.756 ملین روپے جاری کرنےکی منظوری دے دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close