اسلام آبادتجارت

عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، حکومت نے ایل پی جی کی قمیت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 246 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ اکتوبر 2023 کیلئے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 21 روپے اور گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 246 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اوگرا کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 833 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار 80 روپے ہوگئی ہے۔

کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 947 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد کمرشل سلنڈر کی قیمت 10 ہزار 902 روپے سے بڑھ کر 11 ہزار 849 روپے ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close