تجارتسندھ

ڈالر پھر مہنگا ہوگیا

 ڈالر نے ایک بار پھر اونچی چھلانگ لگائی اور اچانک سے روپے کے مقابلے میں  مہنگا ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن کے آغاز میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 03 پیسے کمی سے 277 روپے پر آئی تاہم بعد میں اضافے کا رجحان شروع ہوا اور ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قیمت بتدریج بڑھتے ہوئے 3 روپے 87 پیسے کے اضافے سے 280 روپے 90 پیسے پر آ گئی۔

اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر یک دم 4 روپے کے اضافے سے 281 روپے پر پہنچ کر بند ہوگیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی سے کاروبار کا آغاز ہوا جب 79 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 49461 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا،تاہم بعد میں تیزی کا رجحان شروع ہوا اور پی ایس ایکس میں 152 پوائنٹس کی تیزی آئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 49683 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close