تجارت

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 6 فیصد پر مستحکم رہے گی: گورنر سٹیٹ بینک

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو 6 فیصد پر مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گورنر سٹیٹ بنک اشرف وتھرا نے آئندہ 2 ماہ کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرح سود کو موجودہ شرح پر مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور بنیادی شرح سود 6 فیصد پر برقرار رہے گی۔ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے اور رواں سال مہنگائی کی شرح 4 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے قرضوں کی ادائیگیوں میں توازن پیدا ہوا اور مانیٹری پالیسی میں نرمی کی وجہ سے قرضوں کی لاگت میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ہواہے۔
واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں سٹیٹ بینک کی پہلی خود مختار مانیٹری پالیسی کمیٹی کے پہلے فیصلے سے کاروباری طبقے کو بہت سی امیدیں تھیں اور کہا جارہا تھا کہ شرح سود میں کمی کی جائے گی تاہم کمیٹی نے شرح سود مستحکم رکھ کر کاروباری افراد کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close