تجارت

پاک سوزوکی پاکستان میں 450 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، مشیر صنعت و تجارت

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاک سوزوکی پاکستان میں 450 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، مشیر صنعت و تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ جاپان میں ہم اپنی انڈسٹری کی اپ گریڈیشن کے لیے بات کریں گے، بزنس مین ہمارے ساتھ جاپان جائیں گے، جاپان کہتا ہے پاکستان میں بزنس کم ہوا، اپ گریڈیشن چاہتے ہیں۔
 
مشیر صنعت و تجارت کے مطابق انڈونیشیا نے ہمیں 20 آئٹمز پر مارکیٹ رسائی دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، زراعت کی مصنوعات، تمباکو، ٹیکسٹائل، یارن شامل ہیں، انڈونیشیا سے 150 ملین ڈالرز کی ٹریڈ بڑھنے کی توقع ہے۔
رزاق داؤد نے کہا کہ چین کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے، ایک یا دو ماہ میں چین کے ساتھ مارکیٹ رسائی پر بات کلیئر ہوجائے گی، ہم کوریا میں بھی مارکیٹ رسائی حاصل کرکے تجارت بڑھائیں گے۔
مشیر صنعت و تجارت کے مطابق ایکسپورٹ کے لیے پراڈکٹ ہیں، ہم انڈونیشیا کو چاول دے سکتے ہیں، یورپ نے جی ایس پی پلس دیا، ہم نے ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹرکو انٹرنیشنل پرائسز پر گیس دی، اگلے ماہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو نئے نرخ پر گیس ملے گی، ٹیکسٹائل سیکٹر کو 7.5 سینٹ پر بجلی دیں گے، ہم ٹیکسٹائل سیکٹر کو انٹرنیشنل نرخ پر بجلی دینا چاہتے ہیں۔
 
رزاق داؤد نے کہا کہ چینی کی ایکسپورٹ کے لیے ایک ملین ٹن کی اجازت دی، چینی کی ایکسپورٹ پر سخت شرائط لگی ہم ان کو موڈیفائی کریں گے، ہمارے پاس 1.8 ملین ٹن چینی کا اسٹاک ہے، ایک ملین ٹن ایکسپورٹ کی اجازت دی۔
 
انہوں نے کہا کہ ایک چینی کمپنی ملتان میں 150 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے آرہی ہے، نیشنل ٹیرف پالیسی کا معاملہ کابینہ میں منظوری کے لیے لے کر جائیں گے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close