تجارت

ہسپانوی سپراسٹورپاکستان میں ایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا

کراچی: مشہورِ زمانہ ہسپانوی سپر اسٹور کونڈس نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کردی ، نائب سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق کونڈس نامی اس سپراسٹور کے چھ ارکان پر مبنی وفد نے نامور صحافی اظفر بخاری کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا ، وفد کی سربراہی کمپنی کے ڈائریکٹر برائے توسیعی امور جوز مینوئل کررہے تھے۔

نجی ٹی وی  سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے عہدے داراران کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی متوقع لانچ کے سلسلے میں ملتان، جہلم ، راولپنڈی اور اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

جوز مینوئل کاکہنا تھا کہ ان کی کمپنی پاکستان میں اپنی لانچ کرنے کے لیے بے قرار ہے اور ساتھ ہی ساتھ وہ پاکستانی مصنوعات بھی اپنے وسیع و عریض ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے اسپین میں فروغ دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھی محفوظ ہے بالکل اسی طرح سے جیسے دنیا کا کوئی بھی ملک محفوظ ہوسکتا ہے۔

اس موقع پر ہسپانوی ایمبیسی کے نائب سفیر فرنینڈو گرون کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے کثیر مواقع ہیں اور یہاں سیکیورٹی کی صورتحال بھی قابل اطمینان ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسپین کے یہ سرمایہ کار پاکستان اور اسپین کے تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close