Featuredتجارت

وفاقی منی بجٹ 23 جنوری کو پیش کیا جائے گا، اسد عمر

کراچی:وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ پہلے منی بجٹ21 جنوری کو پیش کرنے کا پلان تھا تاہم وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی دورے کے سبب اب منی بجٹ 23 جنوری کو پیش کیا جائے گا۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستانی معیشت کا دل ہے،فی الحال آئی ایم ایف کے پاس نہیں جا رہے،سرمایہ کاری ہو گی تو معیشت آگے بڑھے گی،ترکی اور ایران کے ساتھ تجارت کو فروغ دیں گے،بھارت کے ساتھ پرامن مذاکرات کی امید ہے،وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی جانب مذاکرات کا ہاتھ بڑھایا، بھارت کوکہا ہے آئیں مسئلہ کشمیر پر بات کریں لیکن بھارت نے ہمارے پیغام کا مثبت جواب نہیں دیا، امید ہے نئی حکومت آنے کے بعد بھارت اقدام کرے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں ہے،پاکستان امن پسند ملک ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے منی بجٹ21 جنوری کو پیش کرنے کا پلان تھا تاہم وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی دورے کے سبب اب منی بجٹ 23 جنوری کو پیش کیا جائے گا،منی بجٹ میں ٹیکس بے ضابطگیوں کو دور کیا جائے گا جبکہ ٹیکسوں کے حوالے سے ہر قسم کی تبدیلی پارلیمنٹ کی منظوری سے ہوگی،نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی کوشش کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close