Featuredکھیل و ثقافت

ہرارے ٹیسٹ: فواد عالم نے ایک اور سنچری داغ دی

 ہرارے: ٹیسٹ کا دوسرا دن ،  پاکستان کو 198 کی برتری

میچ کے دوسرے دن پاکستان نے 103 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، عابد علی 60 کے انفرادی اور 115 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

دوسری وکٹ پر اظہر علی اور عمران بٹ کے درمیان 59 رنز کی شراکت ہوئی، اظہر علی 36 رنز بنا کر پویلین لوٹے، اس کے بعد کپتان بابر اعظم پہلی ہی گیند پر وکٹ دے بیٹھے۔

اوپنر عمران بٹ سنچری سے 9 رنز کم نروس نائینٹیز کا شکار ہوکر 91 کے اسکور پر ڈریسنگ روم لوٹ گئے۔

اس کے بعد فواد عالم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کی اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 107 رنز بنائے، رضوان 45 رنز اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔

دوسرے اینڈ سے فواد عالم نے اپنے کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کی۔

جب کھیل ختم ہوا تو پاکستان کا اسکور 6 وکٹ پر 374 رنز تھا اور زمبابوے کے خلاف اُس کی برتری 198رنز کی ہوچکی تھی۔

فواد عالم 108 اور حسن علی 21 رنز پر ناقابل شکست ہیں۔

زمبابوے کی جانب سے ٹریپانو نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close