تجارت

پاکستانیوں کیلئے بری خبر، فضائی کمپنی ایمریٹس کا پاکستان کیلئے اپنی پروازیں کم کرنے کا فیصلہ

دبئی: پاکستانیوں کے لئے بری خبروں کا زمانہ اب بھی جاری، متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس ائیرلائن نے پاکستان کیلئے اپنی پروازوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایمریٹس ائیرلائن کی جانب سے پاکستان کیلئے ہفتہ وار پروازیں 40 سے بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس وقت ایمریٹس ائیرلائن کی پاکستان کے مختلف شہروں میں ہفتہ وار 70پروازیں آتی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اب دبئی کی بجٹ ائیرلائن فلائی دبئی ٹرمینل ٹو سے پاکستان کیلئے پروازیں چلائے گی جبکہ ایمریٹس کی جانب سے پاکستان کیلئے پروازیں کم کرنے کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایمریٹس ائیرلائن کی پروازیں کم کرنے کی وجہ پاکستان کیلئے جرمنی اور برطانیہ کا پروازیں شروع کرنے کا اعلان ہے۔

علاوہ ازیں اپریل سے دبئی ائیرپورٹ کے رن وے کی مرمت کا کام شروع ہوگا اور رن وے کا بڑا حصہ 45 دن کیلئے بند رہے گا، پاکستان کی ائیرلائنز اب شارجہ یا دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ سے آپریٹ کریں گی۔

پی آئی آے نے بھی دبئی کے بجائے شارجہ سے پاکستان کے چھوٹے شہروں کیلئے پروازیں شروع کی ہیں۔ اماراتی ائیرلائن امریکا کیلئے بھی چند فلائٹس کی تعداد کم کررہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close