Featuredتجارت

پٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں کےلائسنس معطل اورمنسوخ کرنےکاحکم

9 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول ذخیرہ کیاجس سے بحران پیدا ہوا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں حالیہ پٹرول بحران میں ملوث کمپنیوں کے لائسنس معطل اورمنسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرول بحران کی ذمہ داری پٹرولیم ڈویژن پر عائد کردی۔ رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئل ڈاکٹر شفیع آفریدی اور پٹرولیم ڈویژن افسران اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے، 9 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول ذخیرہ کیا جس سے بحران پیدا ہوا۔

وزیراعظم نے اوگرا کو رپورٹ میں ذمہ دار قرار دی جانے والی آئل کمپنیوں اور افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملوث کمپنیوں کے لائسنس معطل اورمنسوخ کریں۔ وزیراعظم عمران خان نے حکم دیا کہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 21 دن کا ذخیرہ یقینی بنانے کا پابند کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close