Featuredتجارت

گوجر خان کے قریب تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت

ماڑی پٹرولیم نے راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے قریب خام تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت ہونے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت پٹرولیم کے ترجمان کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کی کمپنی ماڑی پیٹرولیم نے گوجرخان کے قریب تیل کے ذخائر ملنے کی خوشخبری سنائی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ غوری بلاک کے ڈھاریاں ون ویل سے خام تیل دریافت ہوا ہے جو کہ ماڑی پٹرولیم کی پنجاب میں دوسری بڑی دریافت ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈھاریاں ون سے یومیہ 372 بیرل خام تیل ملنےکا تخمینہ لگایا گیا ہے اور نئی دریافت ملک میں انرجی بحران پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ترجمان کے مطابق ماڑی گیس غوری بلاک میں 65 فیصد جبکہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ 35 فیصد کی حصے دار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close