تجارت

اسٹیٹ بینک کے نوٹس کے باوجود انٹربینک میں ڈالر 175روپے سے تجاوز کرگیا

کراچی: اسٹیٹ بینک کے نوٹس لینے کے باوجود انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، انٹر بینک میں ڈالر 83 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر 174.67روپے سے بڑھ کر 175.50 روپے پر پہنچ گیا

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر175 روپے 50 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔

ٹریڈنگ کے آغاز میں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر میں 67 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی تھی تاہم بعد میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑ ھیں : سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ پر پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف بھی سامنے آگیا

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارہ بڑھنے پر روپیہ دباو کا شکارہے اور درآمدی ادائیگی پر ڈالر کی طلب دیکھی جارہی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا ذمہ دار نجی بینکوں کے عملے کو قرار دیتے ہوئے اُن کی سخت نگرانی کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close