اسلام آبادتعلیم و ٹیکنالوجی

میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کا نیا شیڈول جاری

 اسلام آباد: پاکستان میڈیکل کمیشن نے ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا

پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ کے امتحانات کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا۔

وزارت صحت کی ہدایت پر ملک کے چھ بڑے شہروں میں ایم ڈی کیٹ کے امتحانات14ستمبر سے شروع ہوں گے، جس میں 2لاکھ سے زائد امیدوار حصہ لیں گے، امیدواروں کو آج اور کل رول نمبر سلپس جاری ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے جاری نئے شیڈول کے مطابق 14 ستمبر کو اسلام آباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ ، میرپورآزاد کشمیر اورلاہور میں پہلے مرحلے میں امتحانات شروع ہوں گے۔

دوسرے مرحلے میں ایبٹ آباد اور مظفر آباد میں امتحانات24 ستمبر سے شروع ہوں گے جبکہ 28ستمبر سے کراچی، ملتان، بہاولپور، پشاور اور ساہیوال میں ایم ڈی کیٹ کے امتحانات ہوں شروع گے۔ اس کے علاوہ یکم اکتوبر کو نواب شاہ، خیرپور اور ڈیرہ غازی خان میں ایم ڈی کیٹ کے امتحانات شروع ہوں گے جبکہ گلگت میں ایم ڈی کیٹ کے امتحانات7اکتوبر کو ہوں گے،کوئٹہ اور سوات میں ایم ڈی کیٹ کے امتحانات10اکتوبر کو شروع ہوں گے۔

پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ایم ڈی کیٹ کے امتحانات 16اکتوبر کو شروع ہوں گے۔

ترجمان پاکستان میڈیکل کمیشن نے بتایا کہ شفافیت برقرار رکھنے کے لیے امتحانی سینٹرز کی کڑی نگرانی کی جائے گی جبکہ طلباء وقت سے پہلے سینٹر پر پہنچنے کے پابند ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک امتحانی سینٹر پر 450 بچے امتحان دیں گے جبکہ سینٹرزاور شفٹ تبدیل کرنے کے لیے آن لائن پورٹل کھلا رکھا گیا جس سے 12ہزار بچوں نے فائدہ اٹھایا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close